بریکوٹ(ریاض احمدسے ) صوبے بھر میں ڈائر یکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر شیر محمد خان کے ہدایات پر ضلع سوات میں بھی کانگو وائرس کے خلاف مہم جاری ہے ۔ڈسٹر کٹ ڈائر یکٹر ڈاکٹرسربلند خان نے ضلع کے تمام ہسپتالوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگو کے خلاف مہم میں کوئی کسر چھوڑی نہ جائے اور علاقے میں کانگو وائر س کا کوئی کیس سامنے نہ آجائیں کیونکہ حکومت نے اس وائرس کے خلاف خصوصی اقدامات اٹھائیں ہیں اور ہر ہسپتال کو مطلوبہ سہولیات وافر مقدار میں فراہم کردی گئیں ہیں جہاں بھی کوئی مشکلات پیش آئے فوری طور پر ضلعی دفتر سے رابطہ کریں ۔ان خصوصی ہدایات پرتحصیل بریکوٹ کے سول وٹر نری ہسپتال بریکوٹ نے ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کانگو وائر س کے خلاف مہم شروع کیا یہ مہم18جولائی سے عیدالاضحی تک جاری ر ہے گا۔اس موقع پر سول وٹرنری ہسپتال بریکوٹ کے انچارج ارشد علی خان نے بتایا کہ قربانی کے دوران جانوروں کو ذبح کرتے وقت ہاتھوں کو دستانے پہنے اور ذبح کے بعد آدھا گھنٹہ انتظار کرنا چاہیے کیونکہ احتیاطی تدابیر ہی ہمارے فائدے میں ہے ۔ اس کے علاوہ جانوروں پر چیچڑوں کے خلاف سپرے انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ہسپتال کی ٹیم جس میں وٹرنر ی اسسٹنٹ سہیل خا ن ،وٹرنر ی اسسٹنٹ شمش الھادی کے علاوہ دیگر ملازمین ہیں مختلف علاقوں کے میلوں میں جاکر مال مویشی پر سپرئے کر رہے ہیں جبکہ مین شاہراہ کے کنارے کیمپ لگا کر باہر سے سوات کو لانے والے اور جانے والوں جانور وں پر بھی سپرے کیا جارہا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معمولی غفلت ہمارے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے اس مہم میں سپرے کے علاوہ عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں ۔
1,616 total views, no views today



