سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مینگورہ پولیس کا پی ٹی ائی کے تحصیل کونسلر سمیت متعدد کارکنوں پر بیہمانہ تشدد،تحصیل کونسلر اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا ،بازار کے صدر کے مداخلت پر رہا ،زرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سوات میں کلین سویپ کی خوشی میں شاہدرہ میں جشن منارہے تھے اوراتش بازی کر رہے تھے کہ اس دوران سٹی ڈی ایس پی حبیب اللہ اور ایس ایچ او اختر ایوب بھاری نفری کے ہمراہ وہاں پہنچے اور انہیں خوشیاں منانے سے منع کیا اس دوران کارکنوں اور پولیس میں تو تو میں میں ہوئی جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او نے نفری کے ہمراہ پی ٹی ائی کے تحصیل کونسلر شاہدرہ شاہد علی خان اور کارکنوں پر تشدد شروع کیا اور تحصیل کونسلر کو سڑکوں پر گھسیٹے ہوئے موبائیل وین میں ڈال کر حراست میں لے کر مینگورہ پولیس سٹیشن پہنچا دیا ،جس کی اطلاع ملتے ہی سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم مینگورہ پولیس سٹیشن پہنچ گئے جہاں پر انکی مداخلت کے بعدتحصیل کونسلر شاہد علی اور کارکنان کو رہا کردیا گیا ،مینگورہ میں یہ پولیس گردی کا تیسرا واقعہ ہے اس سے ایک رات قبل نشاط چوک میں پی ٹی ائی کے کارکنوں پر جشن منانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں چھ کارکن زخمی ہوئے تھے جبکہ گل کدہ کے رہایشی طلحہ کو بھی چند روز قبل شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ،لیکن اس پر افسران نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس کے وجہ سے عوام میں سخت غم و غصہ کی لہر پائی جا رہی ہے ۔
1,646 total views, no views today



