سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )محمود خان اور ڈاکٹر حیدر علی بھی وزیر اعلی کے دوڑ میں شامل ،وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کا انتخاب ،عمران خان نے محمود خان اور ڈاکٹر حیدر کو بنی گالہ طلب کرلیا ،ناموں پر مشاورت جاری ،عام انتخابات میں صوبے میں پی ٹی ائی کی واضح اکثریت کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ میں اگلے وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس کیلئے عمران خان نے اہم شخصیات کو طلب کرلیا ہے اور مشاورت جاری ہے جس میں پی ٹی ائی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر محمود خان اور پی ٹی ائی کے اہم رہنماء ڈاکٹر حیدر علی خان کو بھی طلب کیا گیا ہے جس میں ناموں کی مشاورت جاری ہے اور محمود خان اور ڈاکٹر حیدر علی وزیر اعلی کے دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں ،سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی ائی کے 22 ممبران منتخب ہونے کے بعد جلد ہی انکا مشاورتی اجلاس بھی طلب کیا جائیگا جس میں اس دفعہ وزیر اعلی کو ملاکنڈ ڈویژن سے نامزد کرنے کیلئے متفقہ جدوجہد کی جائیگی ۔
1,816 total views, no views today



