سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )حلقہ پی کے5کے ہر یونین کونسل میں فضل حکیم خان کی جیت پر جشن اور عوام بڑی بڑی قافلوں کی شکل میں فضل حکیم خان کی رہائش گا ہ پر آمد کا سلسلہ جاری ،فضل حکیم خان کو دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دے رہے ہیں ،کارکنان نے انتہائی جوش وجذبے سے سرشار اپنے خادم سوات کی تاریخی جیت پر خوشی سے پی ٹی آئی زندہ باد ، عمران خان زندہ باد اور فضل حکیم خان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائیں ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اور حلقہ پی کے 5سے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی عوام کو کھلی کتاب کی طرح واضح تھی اس لئے عوام نے دوبارہ پی ٹی آئی کو موقع دیا تاکہ ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی اعتما دکو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچایا اور نہ پہنچائینگے ،عوام نے دوبارہ جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر دوبارہ پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور دن رات ایک خادم کی طرح عوام کے خدمت کرو ں گا ۔انہوں نے کہا کہ کامیابی پر حلقہ پی کے پانچ کے عوام اور پی ٹی آئی ٹائیگرز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس نے دن رات محنت کرکے چٹان کی طرح مفاد پرست سیاستدانوں کو ان کے اوقات ووٹ کی طاقت سے دکھایا ۔انہوں نے کہا کہ میں الیکشن کی کامیابی پر سوات کی عوام اور پی ٹی آئی ٹائیگرز کے انتہائی مشکور ہوں اور اصل مبارکباد کی مستحق سواتی عوام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پچھلے پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کیا تھا اس طرح آئندہ بھی عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔
1,980 total views, no views today
Comments



