اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 62 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
1,082 total views, no views today
Comments



