بریکوٹ( ریاض احمدسے) پاکستان تحریک انصاف پی کے 6و 7سے نومنتخب صوبائی امیدوار ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ صوبے میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صوبے میں کلین سویپ کردی جبکہ ملک میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ وفاقی و صوبائی محکموں میں کرپشن کا خاتمہ ،انصاف اور میرٹ کی بالادستی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔پی کے 6و پی کے 7کے عوام کے بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کردیا ۔اپنے حقلہ نیابت کے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گابلکہ گذشتہ دور کے مقابلے میں اپنے حلقہ نیابت پر زیادہ توجہ دے کر ترقی منصوبے شروع کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ حالیہ انتخابات پاکستان کے تاریخ میں آزادنہ اور منصافانہ انداز میں ہوئے ہیں ۔دندھالی کا الزام لگانے اپنی ہار تسلیم کرلے اور اگر پھر بھی انہیں کسی بھی حلقے کے نتائج پر اعتراض ہو تو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کریں ہم ہر دوبارہ گنتی کے لئے تیارہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو اس ملک سے حقیقی معنوں میں عوام کی بلاتفریق خدمت اور کر پشن کاخاتمہ سمیت معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو سستا انصاف کے فراہمی کیلئے ہر ممکن کو شش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گوا ہ ہے کہ دوسری مرتبہ میڈیٹ دینا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کے سابق حکومت سے مطمئن ہیں ‘ سابق دور میں صوبائی حکومت نے ریکارڈ قانون سازی کی تھی اور اب انشااللہ مزید نئے قانون سازی سمیت صوبائی اور مرکزی اداوروں میں اصلاحات کرکے عوام کے خدمت پر معمور کر یں گے‘انہوں نے کہا کہ سابق دور میں کافی ایسے منصوبے تھے جو ادھورے رہ چکے ہیں ان تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمل تک پہنچائیں گے اور ساتھ سا تھ نئے منصوبے لا کرسب ڈویژن بریکوٹ کو ایک ماڈل سب ڈویژن بنا کر دم لیں گے ۔ انہوں نے حلقہ پی کے 6 اور پی کے 7 کے حوالے سے کہا کہ پارٹی قیادت کے مشورے سے ایک حلقہ چھوڑ کر دوبارہ الیکشن ہو نگے ، جس میں ذاتی خواہش شامل نہیں ہے۔ پارٹی قیادت جو فیصلہ کر یگی سر بہ چشم قبول ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزرات عظمی کے لئے نومنتخب صوبائی ممبر ڈاکٹر امجدعلی کا نام شامل کردیا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق سوات میں پی ٹی آئی کی کلین سویپ اور ڈاکٹر امجدعلی کا پارٹی کے لئے خدمات اور عوامی مقبولیت کے بناء پر وزیراعلیٰ کے لئے نام شامل کردیا ہے ۔ اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے دوڑ میں عاطف خان ، پرویز خٹک ،اسد قیصر ، محمود خان ، ڈاکٹر حید ر علی کے نام بھی گردش کررہے ہیں
1,429 total views, no views today



