بریکوٹ( ریاض احمدسے)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجدعلی نے کہاہے کہ سابقہ دور حکومت میں سوات کے عوام کے ساتھ بعض وفاقی اداروں نے بہت ظلم وستم کیا ہے اور سوات میں یہی محکمے جن میں محکمہ سوئی گیس ،واپڈا اور این ایچ اے سر فہرست ہیں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا کرپٹ عناصر کے لئے سوات میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔پاکستان تحریک انصاف ان کرپٹ محکموں میں اصلاحات کرے گی اور انشاء اللہ اب مرکز میں ہماری حکومت آنے کے بعد ان کے ساتھ احتساب کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہاکہ مین شاہراہ سوات کی تعمیر میں این ایچ اے نے مسلسل لاپروہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوا م کے لئے درد سربنا دیا اسی طرح محکمہ واپڈا نے کھبی زائد بلز ارسال کرکے عوام کا جینا دوبھر کردیا ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سوئی گیس سوات سفید ہاتھی بن گیا ہے ۔کنکشن اور میٹر کے تنصیب میں 500سے لے کر 500روپے تک صارفین سے غیر قانونی طور پر بطور رشوت لی ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف صوبائی محکموں سمیت وفاقی محکموں میں کڑا احتساب کرے گی اور ان کو سیاست سے بپاک اور ان میں اصلاحات لائے گی تاکہ یہی محکمے عوام کے لئے اذیت کے بجائے خوشحالی کا سبب بنے ۔
1,342 total views, 2 views today