لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پنجاب اور مرکز میں مینڈیٹ دیا ہے ، اسمبلیوں کا بائیکاٹ بالکل نہیں کریں گے ، احتجاج کرتے رہیں گے اور تحفظات کا اظہار بھی ہوگا ۔ ہفتہ کو مسلم لیگ (ن) نے اپوزیشن سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ (ن) لیگ نے قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ، دھاندلی کے باوجود عوام نے پنجاب اور مرکز میں مینڈیٹ دیا ۔۔ ہفتہ کومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہواجس میں پارٹی کے تمام سینئر رہنما موجود تھے ۔ اجلاس میں اکثریت نے کہا کہ ہمیں کسی صورت بھی حلف سے علیحدہ نہیں ہونا چاہیے ۔ اسمبلیوں کا بائیکاٹ بالکل نہیں کریں گے ، کچھ ارکان نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا مینڈیٹ مسلم لیگ (ن) کو ہی ملا ہے ۔ اس سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلیوں میں ضرور جائیں گے اور احتجاج کرتے رہیں گے اور تحفظات کا اظہار بھی ہوگا ۔
1,272 total views, no views today



