سوات،سوات کی تحصیل بحرین میں سنگا پورریڈ کراس کے مالی تعاون سے نیشنل سپورٹس کوولیشن نے 50 کے وی کے دو ہائیڈل پاور پراجیکٹ اورواٹر سپلائی سکیم کی تعمیر کا کام مکمل کر دیاگیا ،اسسٹنٹ کمشنر بحرین محمد عارف خان یوسفزئ نے باقاعدہ طور پرافتتاح کرکے 250 مکانوں کو بجلی کی سپلائی شروع کردی گئی ، جبکہ واٹر سپلائی سکیم سے 20 ہزار گھرانوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہو گا ،
اور ساڑھے تین کلو میٹر پر محیط ایریگیشن چینل پر بھی کام مکمل کر لیا گیا ہے جس سے رامیٹ ، توروال اور آئین گاؤں مستفید ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین میں اور گاؤں مان کیال میں سنگاپور ریڈ کراس کی مالی تعاون سے نیشنل سپورٹس کوولیشن نے 50 کلو واٹ کے دو ہائیڈل پاور پراجیکٹ ، واٹر سپلائی سکیم اور ایریگیشن چینل پر کام مکمل کر دیا جس کا باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر بحرین عارف خان یوسفزئ نے افتتاح کیا اس پراجیکٹ سے تین گاؤں رامیٹ ، توروال اور آئین کے عوام مستفید ہونگے ، پہلے مرحلے میں ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے منصوبے سے 250 مکانوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی لوگوں کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی واٹر سپلائی سکیم تعمیر کی گئی جس سے مکینوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہو گا ، اس سلسلے میں بحرین میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے علاوہ معززین علاقہ ، ملک خورشید ، راجہ ممتاز ، بخت بلند ، جلیل منیجر ، جہانگیر ، زبیر توروالی ، ظاہر شاہ ، خائستہ گل ، بخت نواز ، ضیاء الدین ، حاجی زمین سابق ناظم ،حاجی دیدار گل ، محمد عمر ، عابد حسین ، افتخار احمد اور دیگر عمائدین بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ نے نیشنل سپورٹس کوولیشن اور سنگاپور ریڈ کراس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بحرین کے لوگوں کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کیلئے مذکورہ پراجیکٹس کا افتتاح کیا اسسٹنٹ کمشنر عارف خان یوسفزئ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹس سنگاپور اور نیشنل سپورٹس کوولیشن کی جانب سے یہاں کے عوام کیلئے تحفہ ہے جس سے یہاں کے پسماندہ علاقوں کے عوام کو سہولیات میسر ہونگے ۔
671 total views, no views today


