سوات،سوات میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سید انورعلی شاہ باچا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ،مرحوم سابق صوبائی وزیر سیدمحمد علی شاہ باچا لالہ کے بھتیجے اور سابق ایم این اے مرحوم رحیم شاہ لالہ کے
صاحبزادے تھے جبکہ لیگی رہنما اور سابق تحصیل ناظم سید اکبر شاہ لالہ ،احمد علی شاہ کے بھائی ، نادرا کے ڈپٹی منیجر ملک گوہر اور پروفیسر ڈاکٹر اعزازالرحمن کے سسر اور الیون الیون کے ایم ڈی آصف باچا کے والد تھے ان کی نمازجنازہ رحیم آباد میں اداکی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹر ی انجینئر عمرفاروق،جماعت اسلامی کے رہنما اخترعلی خان ،پیپلزپارٹی کے رہنما فضل حیات چٹان،ایپکا کے سابق مرکزی صدر فضل معبود کے علاوہ اعلیٰ سول حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بعد ازاں مرحوم کے جسد خاکی کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا
517 total views, no views today


