سوات، انصاف پیرامیڈیکس فورم کے وفدنے صوبائی صدر محمدایازخان کی قیادت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک سے ملاقات کی اورانہیں برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیااوراپ گریڈیشن آف پے سکیل سمیت دیگرمعاملات پر تفصیلی بحث کی
،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وفدکو یقین دلایا کہ اپنے وعدے کے مطابق اپ گریڈیشن کے حوالے سے جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا جس کی منظوری پہلے ہی دی گئی ہے،پیرامیڈیکس نوٹیفیکیشن کے اجراء کی خوشبری جلد سنیں گے جس پروفدنے ان کاشکریہ اداکیا،وفدمیں انصاف پیرامیڈیکس فورم ڈویژنل صدرطارق خان،فنانس سیکرٹری اکبرعلی اوردیگر عہدیداربھی شامل تھے۔
416 total views, no views today
Comments


