سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ بنجوٹ کا رہائشی میاں سید عمر نے سوات پریس کلب میں صحافیوں کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں سعودی عرب میں محنت مزدوری کررہا ہوں ، دن رات ایک کرکے بہت مشکل سے پیسہ بچا کر 2003میں زمین خرید لیا ، ا س کے ساتھ رہائش پذیر نصیب زادہ حولدار اور اسکا بھائی عثمان زادہ نے میرا اور میرے خاندان کے تمام افراد کا جینا حرام کردیا ہے ، یہاں تک کہ وہ ہمیں زخمی کرکے ہمارے کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ، اوپر سے وہ پولیس سٹیشن آکر میرے خلاف مقدمہ درج کرتا ہے ، سنگوٹہ پولیس سٹیشن میں انصاف نام کے کوئی چیز نہیں اپ سب صحافیوں کو میں اپنے یہ جسم دکھا تا ہوں کہ ہر دفعہ مجھے لوہے لہان کررہا ہے ، میرے ساتھ اگر اسی طرح ظلم ہوتا رہا تو اپنے خاندان سمیت خود سوزی کرونگا جس کا ذمہ دار پولیس حکام ہوں گے ،ا س سلسلے میں ڈی پی او سوات ، ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج ، آر پی پی او کے پی کے میرے ساتھ ہونے والے اس ناوراں ظلم پر نوٹس لیں ، واضح رہے انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ اعلیٰ حکام کو درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔
1,520 total views, no views today



