سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)خصوصی افراد کا مطالبات کے حق میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، عمران خان سے تبدیلی کے ایجنڈے میں معذور افراد کو شامل کرنے اور خصوصی کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ ، معذور افراد کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کئے جائیں ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن معذوران سوات کے صدر امیر رحمن ، جہانزیب اور دیگر نے کہا کہ معذور افراد کو نادرا نے خصوصی کارڈ جاری کئے ہیں لیکن اس پر تاحال کوئی انکو ریلیف نہ مل سکا ہے اور نہ ہی معذور افراد کو ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے اس طرح حکومت پاکستان نے نوکریوں میں معذور افراد کے لئے خصوصی کوٹہ مقرر کیا ہے لیکن صرف کا غذوں تک محدود ہے ، انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں خصوصی افراد کو مفت تعلیم ، صحت ، کفالت سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں لیکن پاکستان میں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہورہا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے پاکستان میں سب سے پہلے ہمارا حصہ مقرر کیا جائے ، ہمارے روز گار کا مسئلہ حل کیا جائے ، معذور افراد کو خصوصی آلات ، ویل چیئر ز اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ماہانہ وظیفے مقرر کئے جائیں ، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج شروع کریں گے ۔
1,644 total views, no views today
Comments



