سوات، کالام ، اوشومٹلتان اوراتروڈ گبرال سے اگست کے مہینے میں الو، ماٹرشلغم اور دیگر سبزیاں لاہور، پنڈی، گجرانوالہ سمیت ملک بھر کی دیگر سبزی منڈیوں میں فروخت کے لئے سپلائی کیا جاتا ہے حالیہ دنوں میں دھرنوں اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے سبزیاں بر وقت
منڈیوں تک نہ پہنچنے کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اوشومٹلتان کے رہائشی کسانوں محمد رحمان ، محمد حسین اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے منڈیوں میں تاجر اور گاہک نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں انتہائی کم ہوچکی ہے اور اونے پونے داموں فروخت کرکے گاڑیوں کی کرایوں کی بقایادار ہوجاتے ہیں اس لئے بہت سے کسانوں نے سبزیوں کی منڈیوں تک سپلائی بند کردی ہے جو کھیتوں اور گوداموں میں گل سڑ کر خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو مجموعی طور پر کروڑوں کا نقصان ہوا ہے لہذا ہم غریب کسان دھرنے والوں سے مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر دھرنے ختم کریں بصورت دیگر ہم بھی اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
396 total views, no views today


