مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 کیلئے حاجی محمد رحمان کو موزوں امیدوار قرار دیا گیا، پی ٹی ائی کے رہنماء ڈاکٹر امجد حالیہ الیکشن میں پی کے 7 اور پی کے 8 سے الیکشن میں کامیاب قرار پائے تھے، ڈاکٹرامجد کی پی کے 7 کو خالی کرنے کے صورت میں علاقے کے لوگوں نے محمد رحمان کو موزوں امیدوار قرار دیا، ذرائع کے مطابق سوات سے منتخب ہو نے والے پی ٹی ائی کے بیشتر اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی پی کے 7 سے محمد رحمان کو امیدوار لانا چاہتے ہیں،25 جولائی کو ہو نے والے انتخابات سے قبل پی ٹی ائی کے چئیرمین عمران خان نے حاجی محمد رحمان کو ملاکنڈ ڈویژن کیلئے کوارڈینیٹر مقرر کیا تھا، اس دوران موصوف نے نہ صرف مختلف علاقوں میں کامیاب جلسوں کا انعقاد کیا بلکہ پھر پور سیاسی مہم سے پارٹی کو سوات سمیت پو رے ملاکنڈ ڈویژن میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا، 25 جولائی کو ہو نے والے انتخابات میں حاجی محمد رحمان کے کاوشوں سے تحریک انصاف نے سوات میں کلین سویپ کیا جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں بہترین کارکردگی بھی دکھائی، انتخابات کے بعد بنی گالا میں ہونے والے ملاقات میں عمران خان نے محمد رحمان کی کاوشوں کو سراہا تھا،زرائع کے مطابق ائیندہ چند روز میں محمد رحمان کو پی کے 7 کا ٹکٹ جاری کیا جائیگا،
756 total views, no views today



