خوازہ خیلہ (تحصیل رپورٹر )سینئر صحافی عبداللہ شاہ حق پرست آف شالپین کے والدہ ماجدہ بقضائے الہی وفات پاگئی مرحومہ کا فاتحہ خوانی شالپین چم مسجد میں ادا کی جارہی ہے، مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خوازہ خیلہ پریس کلب میں صدر حسین احمد کے زیر صدارت اجلاس کا انعقا د کیا گیا جس میں صحافی عبد اللہ شاہ حق پرست کی والدہ کی وفات پر مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،اوراللہ پاک سے دعا مانگی گئی کہ لواحقین کو اس غم کی صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اجلاس میں حسین احمد ، سید افضل شاہ ، سید عادل شاہ ، محمد شیر ، امجد خان شاپوری ،رفیع اللہ، ناصر علی ، سمیع اللہ عزیز ، نواب علی شاہ ، رحیم اللہ شاہین ، حیدر علی جان اور صلاح الدین نے شرکت کی ۔
اس موقع پر سوات نیوزڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر خورشید علی نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں ہم صحافی عبداللہ شاہ کیساتھ ہیں، اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیدیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں
1,264 total views, no views today



