سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں اج تمام سرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں جہاں پر طالب علموں کو پڑھایا جارہاہے ۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا۔نے صوبے بھر میں 14 اگست تک تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے ۔ نوٹی فیکیشن کے باوجود اج سوات میں تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور بچے سکولوں میں۔سبق پڑ رہے ہیں دوسری طرف ملک بھر۔کی۔طرح سوات میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹوں ست تجاوز کرچکا ہے ۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے بچوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا یے ۔ دوسری طرف محکمہ تعلیم۔سوات کا کہناہے کہ نوٹی فیکیشن موصول ہو چکا ہے جس کو اج ضلع۔بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو جاری کردیا جائیگا جس کے بعد 14 اگست تک سکولوں کو چھٹیاں دی جائیں گی

1,293 total views, no views today
Comments



