سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)جی او سی مالاکنڈ آرمی دویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقے تیران یو نین کو نسل قلا قلے تحصیل کبل میں پاک آر می کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں میل اورفی میل ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے تیران میں پاک آر می کے زیر اہتما م فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں 1میل اور 1فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ اور 1 آرمی ڈاکٹرر نے حصہ لیا۔جس میں 532 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اورمریضوں کو مفت ادویات فراہم کی ۔ اس موقع پر علاقے کی عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھیں گے کہ آئندہ کیلئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ۔اس مو قع میجر فا ہد نے فری میڈیکل کیمپ تیران میں موجود 40 غریب خا ندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ۔ ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں انہوں نے اس موقع پر علاقے کی عوام کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے آپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر اس علاقے کے عمائدین نے ان کا بھرپو ر شکریہ اد ا کیا ۔
1,490 total views, no views today



