سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے ملاکنڈڈویژن کو پانچ سالوں سے ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نگران وزیراعظم ناصرالملک ، نگران وزیراعلیٰ دوست محمدخان اور نگران حکومت کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاکنڈڈویژن کو آئندہ پانچ سالوں کیلئے ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینا نگران حکومت کا ایک اہم کارنامہ ہے ، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے ، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جونوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس کی ایک کاپی مجھے بھی ارسال کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملاکنڈڈویژن کے تاجربرادری نہ صرف اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں بلکہ نگران حکومت کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ جنہوں نے ہماری فریاد سن کر ملاکنڈڈویژن کو آئندہ پانچ سالوں کیلئے ہرقسم ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن میں روزگارکے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے اور اوپرسے ٹیکس کانفاذ اس علاقے کے عوام کیساتھ ناانصافی کی انتہا تھی تہام تاجربرادری نے بروقت کوشش اور جدوجہد کرکے اعلیٰ حکومتی حکام کو فریاد پہنچایا۔ جس پر انہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملاکنڈڈویژن میں کاروبار کو وسعت دینے اور کاروباری طبقہ کی پریشانی دورکرنے کیلئے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا۔
842 total views, no views today



