سوات (سوات نیوز ڈاٹ کا م) ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے عرصہ دراز سے تھانہ جات اور چوکیات میں تعینات محرران اور مدمحرران کے تبادلوں کا حکم جاری کیا، اس سلسلے میں بنائے گئے کمیٹی کے سفارشات پرمحرران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ۔ یہ آمر واضح ہے کہ سوات کے مختلف تھانہ جات اور چوکیات میں کئی کئی سالوں سے محرران اور مدمحرران تعینات تھے جن کے بارے میں مختلف قسم کے شکایات موصول ہو رہے تھے ، جس پر ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے ایڈیشنل ایس پی خان خیل کے سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس میں OSAI، انچارج DSB، آفس سپرنٹنڈنٹ شامل تھے جنہوں نے تمام موزوں آفسران کے انٹرویوکئے اور ریکارڈ چیک کیا اور صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل اچھے اور تعلیم یافتہ اور خوش اخلاق افسران کی تقرری کی سفارشات جاری کئے ،جس پر آج تمام محرران اور مد محرران کے تبادلے خالص میرٹ کے بنیاد پر کئے گئے ۔ضلعی پولیس آفیسرسید اشفاق انور نے سوات کے تمام تھانہ جات کے محرران اور مدمحرران کو ہدایات دی کہ وہ اپنے تھانہ جات ، اور چوکیات کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل کرے اوراپنے تھانہ جات اور چوکیات کے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے تھانہ جات اور چوکیات میں جو بھی آئے اُن کے ساتھ خو ش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کا احترام کریں۔
1,294 total views, no views today



