شانگلہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلع شانگلہ کے تحصیل پورن میں اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکار تحصیل ناظم کے گاڑی سے ٹائر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، تحصیل ناظم پورن ناصر خان کے مطابق گزشتہ رات اسسٹنٹ کمشنر پورن سرزمین خان کے دفتر کے اہلکار تحصیل ناظم پورن کے گاڑی سے ٹائر نکال کر اسسٹنٹ کمشنر کے گاڑی کو لگا رہے تھے، دو ٹائر انہوں نے نکال کر لگادیئے تھے جبکہ مزید دو ٹائر نکال رہے تھے کہ اس دوران تحصیل ناظم ناصرخان اور ان کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، پولیس سٹیشن الوچ میں جب اے سی پورن کے اہلکاروں کیخلاف ایف ائی ار درج کرانے کی کوشش کی گئی تو پولیس اہلکار نے تحصیل ناظم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا جس میں تحصیل ناظم خود بھی زخمی ہوگئے ، اے سی پورن کے اہلکاروں کی ویڈیو بھی بنادی گئی ہیں جس میں وہ ٹائر نکال رہے ہیں
1,816 total views, no views today



