سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، دکانداروں اور عوام نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف سڑک بلاک کرکے احتجاج شروع کردی ہے، اس تحصیل میں ہر ایک گھنٹے کے بعد چار سے پانچ گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے، ٹریڈ فیڈریشن کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کےبعد اج خوازہ خیلہ بازار مکمل طور پر بند ہے، عوام سڑکوں پر نکل ائے ہیں اور احتجاج کررہےہیں، سڑک بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
1,298 total views, no views today
Comments



