سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کی شوریٰ کا اہم اجلاس ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں امیرضلع کی استصواب کے لئے تین نام تجویز کئے گئے ۔ ضلعی شوریٰ ارکان نے محمدامین ، حافظ اسرار احمد اور فضل سبحان کو آنے والے ضلعی استصواب کے لئے نامزد کئے ۔ارکان کسی اور رکن کے حق میں بھی اپنی رائے استعمال کرسکیں گے ۔اجلاس میں الیکشن 2018کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ دھاندلی کے لحاظ سے حالیہ انتخابات نے پچھلے تمام انتخابات کی ریکارڈ توڑ دیئے ۔فارم 45فراہم نہ کرنا،نتائج تبدیل کرکے عوامی منڈیٹ کی توہین کی گئی اسے مسترد کرتے ہیں ۔اجلاس میں 2ستمبر کو ضلعی سطح پر المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں اجتماع ارکان و کارکنان منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
1,252 total views, no views today



