سوات(نمائندہ خصوصی)آنکھ کی ٹرانسپلانٹ کارنیاکی امریکہ سے پہلی بار سوات کو عطیہ آج سوات پہنچ جائیں گے آئی ویلفئیر ہسپتال سیدو شریف میں مریضوں کو اپریشن کے ذریعے لگائے جائیں گے آنکھ ٹرانسپلانٹ کارنیا سری لنکا سے پچاس ہزار پاکستانی جبکہ امریکہ کارنیا ایک لاکھ پر حاصل کی جاتی ہیں جبکہ پشاور اور دیگر شہروں میں آئی ٹرانسپلانٹ تین لاکھ روپے تک کی جاتی ہیں جبکہ سوات میں اس کو ایک جذبہ خدمت خلق کے تحت مفت کیا جائیگا آئی ویلفئیر ہسپتال کے چیف ایگزیگٹیومعروف آئی سپیشلٹ ڈاکٹر محمد ظاہر شاہ خان نے کہا کہ ہر ما ہ امریکہ سے پانچ کارنیا ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ہسپتال کو عطیہ کیا جا رہا ہے جس سے مریضوں کی آنکھ میں نظر نہ ہونے کا مسئلہ ختم ہو جا ئیگاسوات میں آئی ٹرانسپلانٹ بہت عرصہ سے کیا جارہا ہے سری لنکا کے کارنیا کے نسبت امریکہ کارنیا مہنگا اس لئے کہ یہ صحت مند اور زیادہ عرصہ کام کرتا ہے ڈاکٹر ظاہر شاہ نے مزید کہا کہ دیگر شہروں کے ہسپتالوں میں یہ ٹرانسپلانٹ بہت زیادہ مہنگا دو سے تین لاکھ میں کیا جاتا ہے یہاں پر ہم اس کو جذبہ خدمت خلق کے تحت کرتے ہیں اور آئندہ بھی اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے تاکہ مریضوں کی بہتر خدمت کرسکے
2,259 total views, no views today



