مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)اخلاص فاؤنڈیشن کی جانب سے سوات پریس کلب میں پودالگایا گیا ،فاؤنڈیشن کے عہدیداروں ،صحافیوں اورسماجی شخصیات نے شرکت کی،گذشتہ روز سوات پریس کلب میں مذکورہ فاؤنڈیشن کی جانب سے سرگرم سماجی کارکن آصف شہزاد نے پودا لگادیا ،اس موقع پر فاؤنڈیشن کے عہدیدارعمرفاروق ،لونگین خان اور سوات بارایسوسی ایشن کے سابق صدر معاذخا ن ایڈووکیٹ بھی موجودتھے،شرکاء کاکہناتھا کہ مذکورہ فاؤنڈیشن ایجوکیشن،چائلڈلیبر،سٹریٹ چلڈرن،بلڈ ڈونیشن،پلانٹیشن غیرہ پر کام کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ دودن میں دوسو پچاس پودے لگادئے ہیں جبکہ یہاں پر مختلف مقامات پرمزید پودے بھی لگارہے ہیں اور یہ سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا ۔
1,518 total views, no views today
Comments



