خوازہ خیلہ(ناصر علی سے )ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر راحت علی خان کے کال پر بازار مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ، بشام چوک میں روکاٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل ، عوام کو مشکلات کا سامناتفصیلات کے مطابق واپڈا کے طرف ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ، خوازہ خیلہ ٹریڈرز فیڈر یشن کے صدر نے متعدد فعہ واپڈا کے ذمہ دار افسران کے ساتھ ناروا لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مذاکرات ہوگئے تھے ، لیکن مسئلہ جوں کا توں رہا، اس لئے خوازہ خیلہ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر راحت علی خان نے احتجاج کی کال دے دی ، جس پر بازار کے تمام تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن کرکے بشام چوک احتجاجی دھرنا دیا ، اور مینگورہ کالام اور شانگلہ کے طرف جانے والے سڑک کو مکمل طور پر بندکردیا ،جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، واپڈا کے خلاف احتجاج نے جب طول اختیار کیا ، تو ایکسین واپڈا، اسسٹنٹ کمشنرخوازہ خیلہ ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او موقع پر پہنچ کر تاجر برادری کے کابینہ سے مذاکرات شروع کردی ، ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ، جس پر علاقے کے مشران اور ڈی ایس پی بادشاہ حضرت کے روبرو اور پھر مظاہرین کے سامنے اپنے گریڈ انچار ج کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر معذرت کی اور ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی یقین دہانی کرائی ۔ ایکسسین واپڈا نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ 30اگست تک تمام ورک فرمٹ کو منسوخ کرکے شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کیا جائے گا۔ اس لئے مظاہرین ایکسسین کے یقین دہانی پر مطمئن ہوکر پر امن طور پر منتشر ہوگئے ، جبکہ مظاہرین واپڈا کے افسران کو تنبہہ دیا کہ اگر ہمارے ساتھ کئے گئے مطالبات پر عمل در آمد نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا کے حکام پر ہوگی۔
1,296 total views, no views today
Comments



