سوات ( وقار سواتی سے ) سوات میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ ہوسکا ، عوام کی چیخیں نکل آئیں ، شدید گرمی میں بجلی کے انکھ مچولی سے عوام کے زندگی اجیرن ہوگئے ، عوام کا واپڈا حکام اورنومنتخب ممبران اسمبلی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں رواں سال لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا گیا ہے مگر ضلع سوات اور خصوصا پوری مالاکنڈ ڈویژن میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب ہونا معمول بن گئی ہے ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی ٹرپنگ سے عوام کوسخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، گھروں میں خواتین ،بوڑھوں اور چھوٹے بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتالوں میں پڑی مریضوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بعض مریضوں کو تو سخت گرمی اور ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے وجہ سے گھروں کو شفٹ کردئے گئے ہیں ۔ سوات کے بے چارے اورگرمی سے تنگ عوام نے واپڈا حکام اور نومنتخب ممبران اسمبلی سے فوری طور سوات میں بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔
1,304 total views, no views today
Comments



