سوات ( ساجد خان سے ) سوات میں پچھلے سال کی طرح رواں سال بھی سینکڑوں طلباء وطالبات انٹر میں داخلوں سے محروم ہورہے ہیں ، ضلع کے سب سے بڑا تعلیمی ادارے جہانزیب کالج میں سیٹس اور اساتذہ کے کمی سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ، اس طرح سوات کے گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ ، ڈگری کالج مٹہ ،ڈگری کالج سمیت دیگر کالجوں میں میٹرک سے فارغ طلباء کو انٹر میں داخلے کے لئے سیٹس نہ ہونے کے وجہ سے طلباء کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اس حوالے سے ضلع کے مختلف طلباء تنظیموں کے جانب سے آج بروز پیر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ،احتجاجی مظاہرہ جہانزیب کالج کے سامنے کیا جائیگا جس میں سینکڑوں کے تعداد میں داخلوں سے محروم طلبا ء شریک ہونگے ، ادھر نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے پانچ فضل حکیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں داخلوں سے محروم طلباء کا بہ خوبی احساس ہے اوراس حوالے سے انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدوشریف اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے پرنسپل سے ملاقات کی ہے اور اس کے بعدتعلیمی ڈائریکٹریٹ سے بھی رابطہ کیا ہے جس کے لئے جلد ہی سوات کے مختلف کالجوں میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز ہوگا جس سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا ۔
1,026 total views, 2 views today