سوات، سوات میں بھائیوں کے درمیان مبینہ جائیداد کی تقسیم پر تصادم ایک بھائی جاں بحق ، ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ گاؤں شالون میں بھائیوں کے درمیان مبینہ طورپر جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، جس نے بدھ کے روز خونی شکل اختیار کرلی ، تین بھائیوں کے درمیان تنازعہ پر فائرنگ ہوئی
جس میں ایک بھائی فضل جان ولد قوت خان جاں بحق ہوئے ،دیگر دو بھائیوں کے نام عمر زیب اور بخت زیب ہے ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
441 total views, no views today
Comments


