اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری ہوئی۔ تحریک انصاف اور اس کی حلیف جماعتوں کے مشترکہ امیدوار اسد قیصر سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا اور صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔ وزارت عظمیٰ کے لیے عمران خان کی پوزیشن مضبوط ہے جب کہ شہباز شریف کے نام پر اپوزیشن جماعتیں اختلافات کا شکار ہیں۔نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار خورشید شاہ کو شکست دے دی۔ اسد قیصر نے 176 جب کہ خورشید شاہ نے 146 ووٹ حاصل کئے۔
898 total views, 2 views today