سوات(سوات نیوزڈا ٹ کام)بلوچستان ایک اور کوئلہ کان دھماکہ کی وجہ سے بیٹھ گیا ، سوات کے پانچ اور شانگلہ کے 8 کاکن جان بحق جبکہ امدادی کاموں میں مصروف تین کارکن بھی دھماکے کی وجہ سے چل بسے، ذرائع کے مطابق سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد میں سے دو کی لاشیں ابائی علاقہ پہنچا دی گئیں ہیں جبکہ تین افراد کو تاحال نہیں نکالا جا سکا، اسی طرح ضلع شانگلہ سے تعلق رکھنے والے نو کان کنوں کو بھی ابھی تک کان سے نہیں نکالا گیا ہے، تاہم جو امدادی ٹیم کام کررہی تھی اس کے بھی تین جوان گیس اوردھماکے کی وجہ سے چل بسے ہیں، خوازہ خیلہ کے گائوں عالم گنج کے دو افراد محمد اعظم ولد شیر رحمان اور سر دارلملک ولد فضل رحمان کی لاشیں ابائی گائوں پہنچا دی گئیں ہیں جن کو سپردخاک کیا گیا جبکہ جن نوجوانوں کی لاشیں نہیں پہنچ سکی ہیں ان میں بخت زرین ، سید حسن اور فضل غفور شامل ہیں
890 total views, 2 views today