سوات ، گوالیرئی کی سول سوسائٹی نے ڈی آئی جی ملاکنڈ اور ڈی پی او سوات سے درخواست کی ہے کہ گوالیرئی تھانہ کے انچارج کے تبادلے کو روکا جائے۔ گوالیرئی کے رہائشیوں عمر علی خان، جاوید خان، عثمان علی اور دیگر نے مشترکہ طور پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ
تھانہ گوالیرئی کا انچارج حیات خان ایک فرض شناس افسر ہے۔ بیان میں یہ بھی درج ہے کہ حیات خان نے علاقہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی، سلیپران کی اسمگلنگ، منشیات فروشوں کی روک تھام اور امن و امان کو بحال رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے معززین علاقہ ان کی دل سے قدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ گوالیرئی تھانہ کے وہی انچارج رہیں۔ رابطہ کرنے پر گوالیرئی کی سماجی شخصیت عمر علی نے بتایا کہ گاؤں گوالیرئی کی سول سوسائٹی ڈی آئی جی ملاکنڈ عبداللہ اور ڈی پی او سوات شیر اکبر سے درخواست کی ہے کہ حیات خان علاقہ کے امن و امان میں بہتر کردار ادا کر رہے ہیں، لہٰذا انھیں گوالیرئی تھانہ میں ہی اپنے فرائض انجام دینے کے احکامات صادر کیے جائیں اور ان کا تبادلہ نہ کیا جائے۔
467 total views, no views today


