سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے زیر صدارت عیدالضحیٰ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ٹی ایم اے ،ریسکیو 1122 ، واساء ، ویٹرنری افیسرز اوردیگر محکموں کے آفیسرز نے بھر پور شرکت کی ، ڈی سی سوات ثاقب رضا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اس کے لئے خصوصی تین روزہ صفائی مہم چلائیں تاکہ عوام کو صاف ماحول میسر ہوں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی ایم ایز اور واساء کے سٹاف چھٹی نہیں کریگی ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے خدشات کے باعث منتخب کردہ مویشی منڈیوں کے علاوہ مال مویشی کی منڈیوں پر دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے جس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ساتھ ساتھ ڈسٹرک افیسر ویٹر نری اینڈ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کئے کہ ضلع سوات میں داخلی خارجی و مختلف جگہوں پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے کرنے کی انتظام کیا جائے ۔
1,204 total views, no views today



