سوات ، سوات میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ، مینگورہ شہرکے بعد اب ڈینگی مچھر نے تحصیل مٹہ کا رخ کرلیا ہے، جہاں پر تین افراد کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ لائے گئے ہیں جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے،
اس سے پہلے ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے چار علاقوں میں ڈینگی مچھر نے لوگوں کو کاٹ کر مہلک مرض میں مبتلا کردیا تھا، جس میں امانکوت سخاچینہ، فیض اباد، کالج کالونی اور گلکدہ شامل ہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سیدوشریف کے انتظامیہ کے مطابق ابتک ایک سو پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی رپورٹ مثبت ائی ہے، جن کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا جا چکا ہے، ہسپتال ذرائع کے مطابق روازنہ دو سے تین مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوتی ہے۔
411 total views, no views today
Comments


