سوات، سوات کے سیاحتی علاقہ کیدام میں بڑی تعداد میں جنگل کی کٹائی ، سینکٹروں سلیپرز گاؤں میں پڑے نظر انے لگے، محکمہ جنگلات کو کچھ پتہ نہ چلا، مقامی لوگوں کے مطابق ملی بھگت سے جنگل کو کاٹ کر سمگل کیاجارہا ہے،
تحصیل بحرین کے علاقہ کیدام میں دریائے سوات کے دوسری طرف پہاڑوں کو درختوں سے صاف کیا گیا ہے،نامعلوم افراد نے جنگل کا صفایا کیا ہے، اور سینکٹروں کی تعداد میں سلیپر ز تا حد نگا ہ نظر اتے ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا نے ملی بھگت کرکے جنگل کا صفایا کیا ہے، علاقہ کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگل کی کٹائی پر ایکشن لیں اور اتنے بڑی تعداد میں درختان کاٹنے والوں کو سخت سے سخت سزا دیں۔
430 total views, no views today
Comments


