سوات( سوات نیوز ڈاٹ کام )سوات کے علاقہ مٹہ میں بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے ، احتجاج میں عوام کا واپڈا حکام کے خلاف سخت نعرہ بازی ۔مٹہ کالام شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، ٹریفک جام،سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔
ضلع سوات مٹہ سمبٹ چم میں ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام احتجاجی مظاہرہ میں مٹہ 2 باغ ھیرے سٹر ہر قسم ٹر یفک کیلئے بند کیا گیا جس مریضوں اور انے جانے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنق پڑا ۔کامیاب مذاکرات کے بعد مین شاہرہ پانچ گھنٹے کے بعد کھول دیا گیا۔۔یاد ریے کہ گزشتہ ایک مہینے سے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب ہونا معمول بن گیا ہے جو کہ بجلی بل کی بروقت ادائیگی والے عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے ۔
1,128 total views, no views today



