سوات(خورشید علی )صوبائی کابینہ میں سوات کے کونسے ممبران اسمبلی شامل ہونگے، اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ پی کے 8 سے منتخب ہونے والے ایم پی اے محب اللہ خان کو وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر امجد کو مشیر کا عہدہ دیا جائے گا، اسیطرح فضل حکیم ڈیڈک چیر مین ہونگے ، ذرائع کے مطابق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا تاہم محب اللہ خان اور ڈاکٹر امجد کے نام لیسٹ میں شامل ہیں، ذرائع کے مطابق محب اللہ خان حلقہ پی کے 8 اور 9 میں ترقیاتی کام کرینگے کیونکہ محمود خان وزیر اعلی ہونے کی وجہ سے اپنے حلقہ کو بہت کم ائیں گے ان کی کمی پورا کرنے کیلئے محب اللہ خان کووزارت دی جائے گی۔
1,622 total views, no views today
Comments



