سوات(رحیم خان سے)سوات کے تحصیل مٹہ میں عید کے دوسرے شروع ہونیوالا احتجاج اج تیسرے روز بھی جاری ہے، تحصیل مٹہ کے عوام مٹہ چوک میں احتجاج کررہے ہیں، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں سے گھنٹوں گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے، کئی بار محکمہ واپڈا کو اس حوالے سے اگاہ کیا گیا لیکن ان کے پاس کوئی حل نہیں ہے، پورے تحصیل مٹہ میں ایک گھنٹے بجلی انے کے بعد کئی کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہتی ہے جس کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ، مظاہرین نے پچھلے چار گھنٹوں سے مٹہ کالام شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں، سیاحوں کو بھی احتاج کیوجہ سے شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے،
1,320 total views, no views today
Comments



