خوازہ خیلہ(تحصیل رپورٹر) ٹیلی نار کمپنی اھلکاروں نے لیبر قانون کی دھجکیاں اڑادی،ایگریمنٹ کے باوجود 24گھنٹے ڈیوٹی اور 7 ھزار روپے دینا کہا کا انصاف ہیں،10 ماہ کی تنخواہ بھی بند اگر تین دن کے اندر اندر ہمارے مطالبات حل نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے ،وزیر اعلیٰ کے پی کے اور ٹیلی نار کے بالا حکام نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق ضلع سوات ٹیلی نار کمپنی کے تمام لگی ہوئی ٹاورزکے زمین مالکان احمد خان ،موسیٰ خان،محبوب سبحانی خان،سید قمر علی شاہ،اور قمر علی و دیگرنے میڈیا کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ ہیں کہ سیکورٹی کے مد میں ہمارے ساتھ 14 ہراز روپے ماہانہ تنخواہ کا ایگریمنٹ ہواتھا ،جبکہ ٹیلی نار کمپنی نے غازی سیکورٹی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے ایک سیکورٹی کو کم اور اسی طرح تنخواہ بھی 14ہزار کے بجائے 7 ہزار کردی اور وہ بھی 10مہینوں سے بند ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور ٹیلی نار کمپنی کے بالا افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے تنخواہ کو بڑئے اور ہر تین تاریخ کو بینک سے دیا جائے اگر ہمارے جائز مطالبات کو تین دن کے اندر اندر پورا نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج پر مجبور ہونگے جسکے تمام تر ذمہ رادی ٹیلی نار کمپنی پر عائد ہوگی۔
1,294 total views, no views today
Comments



