مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ عمران خان نے جب سول نافرمانی کااعلان کرتے ہوئے لوگوں سے یوٹیلٹی بلز جمع نہ کرانے کی اپیل کی تو سوات کے عوام نے ان کی اپیل کومستردکرتے ہوئے
معمول کے مطابق بل کے ماہانہ بل جمع کراتے ہوئے محب وطنی کا ثبوت فراہم کردیا مگر مقام افسوس ہے کہ اس ماہ واپڈاوالوں نے سوات کے صارفین کو اتنے بھاری بل ارسال کردئے ہیں کہ اب وہ اسے جمع نہ کرانے کی سوچ پر مجبور ہوگئے ہیں،میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات میں پورے مہینے میں مجموعی طورپر ایک ہفتہ تک بجلی موجود نہیں ہوتی اورجبکہ بجلی موجود ہو توا س کا وولٹیج اس قدرکم ہوتا ہے جو مشکل سے پنکھاچلاتا ہے مگر اس کے باوجود بھی واپڈاوالے ماہانہ بلوں کی شکل میں یہاں کے لوگوں پر بجلیاں کراتے ہیں جوسراسرظلم وناانصافی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت ہمار ی ہی بجلی کو ہمارے ہاتھ مہنگے داموں فروخت کررہی ہے اوربجلی کا حال یہ ہے کہ اسے دیکھنے کیلئے لوگ ترستے ہیں ،انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ واپڈاوالوں کا قبلہ درست کرے بصورت دیگر یہاں کے لوگ بجلی کے ماہانہ بل جمع کرانے سے انکار کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
369 total views, no views today


