مٹہ ( رحیم خان )مٹہ اور خوازہ خیلہ میں بجلی بحران کی حل کیلئے مٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ کے زیر صدارت گرینڈ جرگہ جرگے میں بڑی تعداد میں علاقہ معززین وکلاء برادری منتخب نمائندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی جرگے میں لوگوں نے ضلع سوات میں بجلی بحران کو کم کرنے کیلئے چکدرہ گریڈ سٹیشن کو فوری طور پر کھولنے کی مطالبہ کیا گیا اس وقت بجلی بہت کم ہے بجلی بحالی کیلئے چکدرہ گریڈ سٹیشن کھولنے یا موسم بدلنے تک انتظار کرنا ہوگی کوئی اور چارہ نہیں واپڈا احکام نے صاف صاف کہہ دیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد کے زیر صدارت مٹہ تحصیل اور خوازہ خیلہ میں جاری بجلی بحران کی بارے ایک گرینڈ جرگہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقہ معززین منتخب نمائندوں اور عام لوگوں نے شرکت کی گرینڈ جرگے میں اسسٹنٹ کمشنر مٹہ جان محمد اے اے سی مٹہ عبدالطیف خان ڈی ایس پی خوازہ خیلہ ایس ڈی او واپڈ ا ایس ڈی او وپڈا کنسٹرکشن ایس ڈی او واپڈا گریڈ سٹیشن خوازہ خیلہ ایس ایچ او مٹہ مٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر حلیم خان ایڈوکیٹ سعید خان ایڈوکیٹ جہانگیر خان بہادر خان احمد خلیل جمشید خان جاوید خان عالم شیر خان اور دیگر نے بھی شرکت کی جرگہ میں اس وقت بجلی بحران کی بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی اس موقع پر مقامی لوگوں اور منتخب نمائندوں نے بجلی کی موجودہ بحران کو ختم یا کم کرنے کیلئے چکدرہ گریڈ سٹیشن کو جلد سے جلد کھولنے کی مطالبہ کیا جرگہ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہاں کی عوام بحرین میں موجود بجلی گھر کی بجلی سوات سے اگے جانے نہیں دینگے اور جب تک سوات کی ضرورت پوری نہیں ہوتی یہ بجلی یہاں پر استعمال لایئنگے انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر واپڈا ذمہ داروں نے کہا کہ اس وقت بجلی بہت کم ہے اور پوری عوام کو بجلی دینے کی کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ جب تک چکدرہ گریڈ سٹیشن کو چالوں نہیں کی جاتی بجلی کی بحران میں کمی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی سے بھی بجلی کی بحران میں کمی اسکتی ہے انہوں نے کہا کہ جب تک بجلی کی سپلائی ضرورت کی مطابق نہیں ہوتی اور سپلائی کم ہو تو پھر عوام کو پوری بجلی کہاں سے دینا ممکن ہے اس موقع پر تمام لوگوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان سے اپیل کی کہ وہ چکدرہ گریڈ سٹیشن کو جلد سے جلد کھولنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں دریں اثناء مٹہ میں ہونے والے بجلی بحران کی بارے میں گرینڈ جرگے کی باوجود پوری دن بجلی مٹہ میں بند رہی
1,290 total views, no views today



