سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ نے گرلز کالج ٹاون شپ میں گزشتہ روز کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جبکہ تعلیم حاصل کرنے والے طالبات کوایک دن اضافی چھٹی دیدی گئی، ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے اسسٹنٹ کمشنر نے گرلز کالج ٹاون شپ میں علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی جس میں سیاسی ، سماجی و دیگر شخصیات نے شرکت کی ، جبکہ اس موقع پر طالبات کا ایک قیمتی دن ضائع کردیا گیا اور ان کو ایک اضافی چھٹی دیدی گئی، ذرائع کے مطابق سول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحصیل کبل میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے کالج میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس کی اجازت محکمہ تعلیم سے لی گئی تھی، دوسری طرف طالبات کے والدین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے طالبات کا ایک دن ضائع کرکے زیادتی کی ہے صوبائی حکومت اس پر ایکشن لیں کیونکہ ایک طرف تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگاتے ہیں اور دوسری طرف تعلیمی اداروں میں کھلی کچہریاں لگا تے ہیں
1,384 total views, no views today



