سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے دو صوبائی اسمبلی کے حلقے کی نشستیں خالی ہونے کے بعد پی ٹی ائی مخالف جماعتوں نے مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں سوات کے تمام سیاسی پارٹیوں شریک ہوئی جس میں ضمنی الیکشن میں متفقہ امیدوار کو لانے پر غور کیا گیا، تاکہ پی ٹی ائی کو ٹف ٹائم دیا جاسکے اور ان سے خالی ہونے والے دونوں نشستیں جیتی جا سکیں،ال پارٹیز کانفرنس میں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قیموس خان، جماعت اسلامی کے محمدامین، جے یوآئی کے قاری محمود، اسحاق زاہد، مولانا راحت حسین، پیپلزپارٹی کے عرفان چٹان، اقبال حسین بالے، عوامی نیشنل پارٹی کے شیرشاہ خان، رحمت علی خان، خواجہ محمد خان، خان نواب اور عبداللہ یوسفزئی نے شرکت کی۔ جس میں متفقہ امیدوار لانے پر فیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں جلد دوسرا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا
991 total views, no views today



