سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پریس کلب چیئرمین شہزاد عالم چیف آرگنائزر غلام فاروق ، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان اورسوات کے سینئرصحافی غفورخان عادل نے سوشل میڈیا پر سلیم صافی کی تذلیل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سلیم صافی کوصحافت کا درخشندہ ستارہ قراردیاہے اور کہا ہے کہ سلیم صافی کی صحافت اور ان کی قلمی جہاد پر ہم فخر کرتے ہیں سلیم صافی ہمارا فخرہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سلیم صافی صوبہ خیبرپختونخوا اوراس ملک کے ایک نڈر اور بے باک صحافی ہے اور ان کی صحافتی زندگی ایک کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک بے باک اور قلم کے حرمت کے تقدس کا خیال رکھنے والے صحافی سلیم صافی کی زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے ان پر سوشل میڈیا میں کیچڑاچھالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ایک سازش کے تحت ان کی حیثیت کو متنازعہ کیاجارہاہے۔ اور سلیم صافی ہم سب کے لئے فخرہے ہم ان پر فخر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت کارکن صحافی ہم سلیم صافی کے
خلاف مہم جوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ ایک سیاسی جماعت اورصحافیوں کے درمیان خلیج پیدا نہ ہو۔
1,212 total views, 2 views today