سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سیدو سرکل پیر سیدخان کی نگرانی میں ایس ایچ او کوکارئی روشن علی خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محمد زرخان ولد حسین سکنہ گڑاسا کوکارئی کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا ، ملزموں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ 10 کارتوس برامد کئے ، اس حوالے سے ایس ایچ او کوکارئی روشن علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26اگست کو دوران گشت موبائل اطلاع ملی کہ نورخان کے گھر میں ایک شخص زخمی حالت میں موجود ہے ، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او اور اے ایس ایچ او دیگر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں مسمیٰ محمد زر خان ولد حسین سکنہ گڑاسا شدید زخمی حالت اور بے ہوشی کے عالم میں موجود تھا ، جس کو فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے سیدو شریف ہستپال منتقل کردیا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے ، جس پر کوکارئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کئے ہیں جس میں نورخان ولد ظفر سکنہ کوہستانی بانڈہ مٹہ حال گڑاسا کوکارئی ، مسماۃ یاسمین زوجہ نورخان سکنہ کوہستانی بانڈہ مٹہ حال گڑاسا کوکارئی ، دواخان ولد وسین ، خان بہادر ولد وسین اورسمیع اللہ ولد وزرے سکنہ گڑاسا کوکارئی شامل ہیں ، جو پولیس کی حراست میں ہے اورمزید تفتیش جاری ہے ۔
1,136 total views, 2 views today