سوات، بڑھتی مہنگائی نے ایدھی ایمبولنس سروس کو بھی نہیں بخشا ، ایمبولنس سروس کے 150 فیصد اضافے نے عوام کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ، کرایہ میں اضافے کے پیش نظر ضرورت مند مریضوں نے ایدھی ایمبولنس سروس کے استعمال سے اجتناب کر لیا ، ایمبولنس گاڑیاں سیدو شریف ہسپتال میں فارغ کھڑی ہیں ،اضافہ غریب مریضوں کو ریلیف کے بجائے زحمت بن چکا ہے ،
ذرائع کے مطابق ایدھی ایمبولنس سروس کے کرایہ میں 150 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے سوات سے پشاور تک 2400 روپے کے بجائے اب 5800 روپے کر دی گئی ہے اور اس طرح لوکل ایریا پہلے 10 کلو میٹرکے سروس 100 روپے مقرر تھی اب چار کلو میٹر کے سروس دو سو روپے کر دی گئی ہے ، 150 فیصد اضافہ غریب مریضوں کو ریلیف کے بجائے زحمت بن گیا ،ایمبولنس سروس پشاور کے انچارج شیر گل نامی شخص نے کہا کہ پشاور میں ایدھی ایمبولنس سروس کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ کراضی اور دیگر اضلاع میں بھی اضافہ نہیں ہوا ہے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سنٹرل ونگ میں سروس کرائے کیلئے گاڑیاں کھڑی ہیں لیکن مریضوں نے خود ساختہ اضافے کو مسترد کیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی سوات ، اے سی سوات اور دیگر حکام سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سنٹرل ہسپتال ایدھی انتظامیہ نے کرایوں میں جو اضافہ کیا ہے وہ واپس کیا جائے اور ایدھی ٹرسٹ نے ریلیف کے بجائے اپنا ٹرسٹ کاروباری ادارے میں تبدیل کیا ہے ۔
485 total views, no views today


