سوات ( سوات نیوزڈاٹ کام)پی کے 7ضمنی انتخابات ، پی ٹی آئی رہنما حاجی محمدرحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ،حاجی محمدرحمان کو پارٹی کارکنوں نے جلوس میں الیکشن کمیشن آفس پہنچایا ، پی کے 7 سے الیکشن لڑنے کیلئے حاجی محمدرحمان نے کاغذات جمع کرائے ۔ انتخابی دوڑ میں شامل ہوگئے ، کارکنوں کی طرف سے بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی ، جنون کیطرف سے پارٹی قیادت سے حاجی محمدرحمان کونامزد کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 7کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے کوارڈینیٹر حاجی محمدرحمان نے الیکشن کمیشن سوات کے دفتر میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے ۔ انہوں نے آراو عنایت الرحمان کے ساتھ کاغذات جمع کرادی ۔ اس سے قبل حاجی محمدرحمان کو پارٹی کارکنوں ایک بڑی جلوس میں الیکشن آفس امانکوٹ لایا، جہاں انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ، دریں اثناء حاجی محمدرحمان کو کانجو سے منتخب بلدیاتی نمائندوں ، عہدیداروں اورکارکنوں نے جلوس کی شکل میں لایا، اس موقع پر انہوں نے کارکنوں اورمیڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام تر جدوجہد کاواحد مقصد علاقے کے عوام اورحلقہ پی کے 7کو مسائل اورمشکلات کے دلدل سے نکالناہے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور مینڈیٹ سے نوازا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ضمنی الیکشن میں بھی حلقے کے عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو عزت واحترام دینا اولین ترجیح ہے لہٰذا قیادت کو بھی کارکنوں کے احساسات اورجذبات کا پورا پورا خیال رکھناچاہئے ، اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندوں ، پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمدرحمان پارٹی کے عہدیدار اوربے لوث عوامی خدمتگار ہے ۔ انہوں نے پارٹی کیلئے جوخدمات دئیے ہیں اورجوکرداراداکررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ، حاجی محمدرحمان نے ذاتی مفادات سے بالاتر پارٹی مفادات کو ترجیح دی ہے اورعام انتخابات میں ان کو پارٹی قیادت کیطرف سے جو ذمہ داری سونپی گئی تھی انہوں نے اُن ذمہ داریوں کو بہ طریقہ احسن اداکیاہے کارکنوں نے پارٹی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ چونکہ پارٹی کیلئے حاجی محمدرحمان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے پارٹی کیلئے خود کو وقف کررکھاہے لہٰذاان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی قیادت حاجی محمدرحمان کو حلقہ پی کے 7کیلئے امیدوارنامزد کرکے کارکنوں کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔ اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے 3کیلئے بھی 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ہے جن میں سردارخان ، محمدزیب خان اورعبدالناصر شامل ہیں انہوں نے حلقہ پی کے 3کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادئیے ہیں ۔ سردارخان کاتعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ محمدزیب خان کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔
1,653 total views, no views today



