سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )آئی ایس پی آر ملاکنڈ ڈویژن کے افسر تعلقات عامہ کیپٹن عامرکی معیت میں ادارے کے وفد نے محکمہ اطلاعات سوات اور پختونخوا ایف ایم ریڈیو 98سٹیشن اور سوات پریس کلب کا خیرسگالی دورہ کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی نے انہیں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے متعلق صوبائی حکومت کی پالیسی، محکمہ اطلاعات سوات اور پختونخوا ایف ایم ریڈیوکی نشریات سے متعلق امور سے تفصیلی طور پر اگاہ کیا ان کا دونوں دفاتر کے عملے سے تعارف بھی کرایا گیا جبکہ بعد ازاں انہوں نے پختونخوا ریڈیوسٹیشن کے سٹوڈیو اور مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا کیپٹن عامر نے ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن اور سٹیشن مینیجر غلام حسین غازی کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے قائم کردہ پختونخوا ریڈیوسٹیشن کی تنصیبات اور نشریات میں بہتری کیلئے مزید تعاون کا یقین بھی دلایا۔
سوات پریس کلب میں امد کے موقع پر کپٹن عامر کا استقبال چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم اور جیو نیوز کے بیورو چیف محوب علی نے انکو خوش امدید کہا اور ان کو پریس کلب کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ، جبکہ ان کو پریس کلب کے مختلف شعبون کا دورہ بھی کرایا گیا
1,327 total views, no views today



