سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سب سے بڑے ہسپتال میں گائنی وارڈ کے سامنے غریب خاتون نے بچہ جنم دیدیا، گائنی وارڈ کے کرتا دھرتائوں نے خاتون کو داخل ہونے سے انکار کردیا ، شدید تکلیف میں مرد وخواتین کی موجودگی میں خاتون نے بچہ جنم دیا بہتر اور بروقت علاج جبکہ غربت کی وجہ سے خاتون کا بچہ چند گھنٹوں زندہ رہنے کے بعد چل بسا، یہ دلخراش واقعہ سنٹرل ہسپتال کے گائنی وارڈ کے سامنے پیش ایا جب ایک خاتون حاملہ مریضہ داخل ہونے کیلئے ائی تو وارڈ میں موجود ڈاکٹرز اور نرسز نے ان کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، خاتون کو شدید تکلیف ہورہی تھی اور نرسز سے داخلہ کی درخواستیں اور منتیں کررہی تھی لیکن وارڈ انتظامیہ نے ان کو داخل نہیں ہونے دیا ، مجبور کی صورت میں وارڈ کے سامنے خاتون نے بچے کو جنم دیا ، اس موقع پر مرد وخواتین کی بڑی تعدادموجود تھے جنہوں نے اپنے چادروں سے خاتون کو ڈھانپ رکھا، غربت اور افلاس اور مسیحاوں کی عدم دلچسپی اور تعاون نہ کرنے کی وجہ سے وہ بچے چند گھنٹوں بعد چل بسا، غریب خاندان اپنے مردہ بچے کو لیکر ہسپتال سے واپس روانہ ہوئے ، اس واقعہ کی سوشل میڈیا پر رپورٹ انے کے بعد وزیر اعلی نے اس پر ایکشن لیا اور اس کی انکوائری کرنےکیلئے ڈی سی سوات کو احکامات جاری کردیئے ۔ واضح رہے کہ ہسپتال میں سیرنچ بھی دستیاب نہیں ہے
2,838 total views, 2 views today