سوات ( سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان نے حلقہ پی کے 7کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ،اس موقع پر پارٹی کارکنوں اور عوام کے کثیر تعداد سعید کے ہمراہ تھے ، کارکنوں میں خوشی کا سماں ، اس موقع پر سعید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی کے سات کے لئے کاغذات نامزدگی کارکنوں کی خواہش پرکی ، پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جس پر اعتماد کیا تو اس کے ساتھ ہے ، پارٹی کے لئے عظیم قربانیاں دی ہے انشاء اللہ پر امید ہوں کہ پارلیمانی بورڈ پارٹی کے لئے اچھا فیصلہ کریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا نے پارٹی کارکنوں کی پرزور اسرار پر ضمنی الیکشن پی کے 7ٹکٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادی ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد پارٹی کارکنان کی خوشی دیدنی رہی اور وکٹری کے نشان بنا کر ٹکٹ کے لئے کاغذات جمع کرانے پر مبارکباد پیش کی ،کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے موقع پر بڑی تعداد میں حلقہ پی کے سات کے عوام اور پارٹی کارکنان موجود تھے ، اس موقع پر حاجی فضل مولا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور عوام کی پر زور اسرار پر کاغذات نامزدگی جمع کرادی اور انشاء اللہ اگر پارٹی نے پی کے سات کا ٹکٹ دیا تو حلقہ پی کے سات کے عوام اور کارکنوں کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا ، انہوں نے کہا کہ کارکنان بالکل متحد ہیں اور حلقہ پی کے سات سے مخالف سیاسی جماعتوں کا صفایا کریں گے ۔
1,512 total views, 2 views today